دوسرا شعر — جب اسی حالت میں دروازے کی کنڈی کھٹکائی گئی
نبی اکرم (ص) کے بارے میں حضرت خدیجہ (س) کے اشعار
سلسلہ ~۱ منٹ مطالعہ

دوسرا شعر — جب اسی حالت میں دروازے کی کنڈی کھٹکائی گئی

ایـا ریـح الجنوب لعلّ علم من الاحباب ║ یطفی بعض حرّي
❝اے بادِ جنوب! شاید میرے محبوبوں کے حال کی خبر

پا کر میری تپش کچھ کم ہو جائے۔❞

و لم لاحمّلوك الیّ منهم سـلاماً ║ اشتریه و لو بعمري
❝انہوں نے تیرے ذریعے مجھے اپنا سلام کیوں نہ بھیجا،
تاکہ میں اُسے اپنی جان دے کر بھی خرید لوں؟❞
و حق ودادهم انّی کتوم ║ و انّی لا ابوح لهم بسّـري
❝اُس محبت کے حق کی قسم جو مجھے اُن سے ہے، میں راز
چھپانے والی ہوں؛ اور اپنا راز اُن پر بھی ظاہر نہیں کرتی۔❞
📿 ⚜️ ارانا اللّه وصـلهَم قریباً ║ و کم یُسْـر اتی من بَعْد عسر
❝اللہ میرا اُن سے وصال قریب کر دے؛

کتنی ہی آسانیاں ہیں جو ہر سختی کے بعد آتی ہیں!❞

💧 ⚜️ فیوم من فراقکم کشهر ║ و شهر من وصالکم کدهر
❝تم سے جدائی کا ایک دن میرے لیے ایک مہینے جیسا ہے؛

اور تمہارے وصال کا ایک مہینہ ایک زمانے جیسا ہے۔❞

❖   ❖   ❖